واضح رہے کہ 6 جون کو رام پنیانی کو ایک نامعلوم افراد نے کال کر کے بدتمیزی کرتے ہوئے انھیں اپنی سرگرمیوں سے باز رہنے کے لیے کہا۔ فون کرنے والے شخص نے کہا کہ اگر وہ اپنی کارکردگی سے باز نہیں آئے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پروفیسر رام پنیانی کو سماجی تنظیموں کی حمایت اس سے قبل بھی تین نامعلوم افراد نے ان کے گھر پہنچ کر ان سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ جب انہوں نے سوال کیا کہ آخر وہ کون ہیں تو جانکاری طلب کرنے والوں نے خود کو پاسپورٹ افسر بتایا تھا۔
اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہوں نے ممبئی پولیس تھانے میں شکایات درج کی۔ البتہ پولیس اب تک ان افراد کے بارے میں جانکاری نہیں جمع کر پائی۔
غور طلب ہے کہ رام پنیانی ایسے شخص ہیں جو سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر کافی متحرک ہیں۔ ان کے ذریعہ اپلوڈ کیے گئے ویڈیوز لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔
حکومت اور انتظامیہ کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیوں کہ اس سے قبل ملک کئی متحرک اور فعال سماجی کارکنان اور صحافیوں کو کھو چکا ہے۔