اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رام چرن کے تلگو فلم انڈسٹری میں 12 برس مکمل - تمنا بھاٹیہ کی جانب سے رام چرن کو مبارکباد

تلگو فلم اداکار رام چرن نے ٹالی وڈ میں اپنے 12 برس مکمل ہونے پر سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اس موقع پر اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی۔

رام چرن کے تلگو فلم انڈسٹری میں 12 سال مکمل

By

Published : Sep 29, 2019, 9:57 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:44 PM IST

اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اتوار کے روز اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی اور اداکار رام چرن کو ٹالی وڈ میں ان کے 12 برس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔اس تقریب میں رام چرن ان کی اہلیہ اوپاسنا کامنینی اور کونڈیلا بھی موجود تھے۔

انہوں نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ '12 سال کی تکمیل پر رام چرن کو مبارکباد۔ آپ کو ہمیشہ سے جانتی ہوں اور خواہش کرتی ہوں کہ آپ کی کیریئر طویل اور شاندار رہے۔ '

اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اوپاسنا نے کہا کہ آپ بہت شاندار ہیں جس طرح آپ نے ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیا ہے وہ بہت پیارا ہے اور ہم وہ سب کچھ کریں گے جو آج شام کے لیے ہم نے ترتیب دیا ہے۔

رام چرن اس وقت اپنی آنے والی فلم سیارا نرسہا ریڈی کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں تمنا بھاٹیہ بھی موجود ہیں۔ سیارا کی پوری ٹیم اپنی فلم کی تشہیر کے لیے چینائی گئی تھی۔ اس دوران انہوں نے رام چرن کے ٹالی ووڈ میں 12 سال مکمل ہونے پر جشن منایا۔

میگا اسٹار چرنجیوی کے بیٹے رام چرن نے سن 2007 میں چروتا نامی فلم سے اپنی شروعات کی تھی۔ اس فلم میں شاندار مظاہرہ پر انہوں نے فلم فیر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ اس کے بعد مگھا دھیرا ، راچا ، نائک ، ویویدیو ، گوویندوڈو ، انداری والیڈو دھورا ، رنگستھالم جیسے فلموں سے انہوں نے اپنے آپ کو فلم انڈسٹری میں منوایا۔

اس کے بعد سن 2016 میں وہ ٹالی ووڈ کے لیڈنگ اسٹار بن گئے اور کونیڈیلا پروڈکشن کمپنی کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤز شروع کیا۔ وہ اپنی اگلی فلم میں جونیر این ٹی آر کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم بھی 1920 کی آزادی سے قبل کی کہانی پر مبنی ہے۔

اس فلم کی لافت 300 کروڑ بتائی جارہی ہے۔ یہ فم ڈی وی وی بیانتر تلے بنائی جارہی ہے جس میں اجئے دیوگن ، عالیہ بھٹ اور سموتھی راکانی بھی اداکاری کریں گے۔یہ فلم سن 30 جولائی سن 2020 کو بھارت کی 10 زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details