ہجومی تشدد کے خلاف ریلی: پولیس کی ہوائی فائرنگ - gujrat
ریاست گجرات کے شہر سورت میں مسلم تنظیموں نے ملک گیر سطح پر ہونے والے ہجومی تشدد کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
gujrat
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
حکام کے مطابق ریلی کے دوران بعض شر پسندوں نے پتھراو شروع کیا، جس پر قابو پانے کے لیےپولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
احتجاجیوں نے پتھراو کرتے ہوئے عوامی بس،اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
اس واقعہ میں پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور چار پولیس اہلکار زخمی بتائے گئے۔
پولیس کمشنرستیش شرما کےمطابق اب حالات قابو میں ہیں اور علاقہ میں دفعہ144 نافذ کردیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ اس ریالی کو منظم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔