آج ملک کی آٹھ ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 19 نشستوں کے لیے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے 18 نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئےتھے، بعدازاں الیکشن کمیشن نے کرناٹک سے چار، میزورم اور اروناچل پردیش کی ایک ایک نشست کے لیے انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔
راجیہ سبھا کی 19 نشستوں میں آندھرا پردیش اور گجرات سےچار چار، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے تین تین، جھارکھنڈ سے دو اور منی پور، میزورم اور میگھالیہ سے ایک ایک سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے، منی پور میں حکمران اتحاد کے نو ارکان کے استعفیٰ کی وجہ سے بھی انتخابات دلچسپ ہونے کا امکان ہے، یہاں بی جے پی نے لیسیمبا سنجاوبا کو نامزد کیا ہے جبکہ کانگریس نے ٹی منگی بابو کو امیدوار نامزد کیا ہے۔