پارلیمنٹ کا مون سون اجلاس پیر سے شروع ہوگیا ہے۔ منگل کے روز سیشن کے دوسرے دن راجیہ سبھا رکن پارلیمان جیا بچن نے کنگنا رناوت اور لوک سبھا سے رکن پارلیمان اور ادکار روی کشن کو تنقید کا نشان بنایا ۔
لوک سبھا میں جیا بچن نے کنگنا رناوت اور روی کشن کو تنقید کا نشانہ بنایا سیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں لوگوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اکسایا جارہا ہے۔کنگنا کا نام لئے بغیر جیا بچن نے کہا کہ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے لوگوں نے اسی گٹر کہا ہے۔میں اس بات سے پوری طرح سے متفق نہیں ہوں۔مجھے امید ہے کہ حکومت ایسے لوگوں سے کہے گی کہ وہ ایسی زبان کا استعمال نہ کریں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ فلم انڈسٹری میں صرف کچھ لوگوں خراب ہوسکتے ہیں،ان کی وجہ سے پوری فلم انڈسٹری کی شبیہہ کو خراب نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے شرم ہے کہ لوک سبھا میں ہمارے ایک ممبر ہیں، جو فلم انڈسٹری سے ہیں، انہوںنے فلم انڈسٹری کے خلاف باتیں کہیں ہیں۔یہ شرم کی بات ہے کہ ایسے لوگ جس تھالی میں کھاتے ہیں اس میں ہی چھید کرتے ہیں، یہ غلط بات ہے۔اس وقت انڈسٹری کو حکومت کا ساتھ چاہیے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز گورکھپور کے رکن پارلیمان روی کشن نے لوک سبھا میں منشیات کا معاملہ اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کی لت لگانے کی سازش کی جارہی ہے۔یہ منشیات کی دوائیاں فلم انڈسٹری میں بھی لوگوں کو منشیات کی عادی بنارہی ہیں۔فلم انڈسٹری میں ایسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جہاں لوگ ستاروں کو اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر کے ذریعہ مرکزی حکومت سے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں سزا دینے کی اپیل کی تھی۔
وہیں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد چل رہی جانچ میں منشیات کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئیٹ میں بالی ووڈ کو گٹر بتایا تھا اور ممبئی کا پی او کے سے موازنہ کیا تھا۔