اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سونل مانسنگھ نے رقص کو یوگا سے جوڑ کر 'یوگا پرب' کا پیغام دیا - urdu news

پدم وبھوشن یافتہ معروف رقاصہ اور راجیہ سبھا رکن پارلیمان سونل مانسنگھ نے یوگا کو رقص سے جوڑ کر 'یوگا پرب' کا نیا تخلیقی پیغام ملک کو دیا ہے۔

Breaking News

By

Published : Jun 21, 2020, 1:14 PM IST

مانسنگھ نے 'یوگ پرب' کے نام سے ایک ویڈیو بنا کر یہ پیغام پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اس ویڈیو کے ذریعے رقص کے مختلف پوز کو یوگا سے جوڑ کر رقص یوگا کا تصور پیش کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مانسنگھ کو بھی یوگ کے پوز میں دکھا یا گیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ''یوگا کے عالمی دن کے موقع پر میں آپ کو رقص یوگا پیش کرتی ہوں''۔

یوگا پرب

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کسے فنکار مختلف اندازوں میں رقص کر کے یوگ کر رہے ہیں۔ یوگ اور رقص کے اس حیرت انگیز امتزاج میں ہندوستانی ثقافت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مانسنگھ ہر سال یوگا کا تہوار مناتی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس ویڈیو کو وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگیت ناٹک اکیڈمی اور اندرا گاندھی کلا کیندر وغیرہ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

مانسنگھ کا خیال ہے کہ زندگی میں رقص اور یوگا کو اپنانے سے دماغ پرسکون رہتا ہے اور جو شخص رقص یا یوگا کرتا ہے وہ صحت مند زندگی گزارتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details