راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے زرعی بلوں کی مکمل جانچ پڑتال کے لئے ایوان کی کمیٹی کو بھیجنے کی خواہش پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ ایوان بالا میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو مختصر وقت کے لئے ملتوی کرنا پڑی۔
اتوار کے روز راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کے دوران صوتی ووٹنگ سے دو اہم زرعی بلوں کو منظور کیا گیا، اس دوران حزب اختلاف کے اراکین چیئرمین کی کرسی تک چلے گئے اور مائک کو توڑنے کی کوشش کی تھی۔
ان اراکین پارلیمان پر ڈپٹی چیئرمین ہری ونش سنگھ کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے کا بھی الزام ہے۔