کانگریش پارٹی بدھ کے روز راجیہ سبھا میں مدھیہ پردیش کا معاملہ اٹھائے گی۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے 22 ارکان اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے جس کی وجہ سے کمل ناتھ حکومت اقلیتی میں آ گئی ہے۔
کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں جان بوجھ کر سیاسی ڈرامہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے اسی طرح کا کام گوا، منی پور اور اروناچل پردیش میں کیا ہے۔