اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا: جیوتی رادتیہ سندھیا سمیت متعدد رہنماؤں کی حلف برداری - jharkhand mukti morcha

کانگریس پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سینیئر رہنما جیوتی رادتیہ سندھیا سمیت مختلف رہنماؤں نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا ہے۔

scindia
scindia

By

Published : Jul 22, 2020, 2:20 PM IST

راجیہ سبھا میں آج 61 ارکان نے رکنیت کا حلف کیا جن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جیوتی رادتیہ سندھیا کے علاوہ کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ، ملکا ارجن کھرگے، جھارکھنڈ مکت مورچہ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ شیبو سورین شامل ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

آج حلف برداری کے بعد ایوان میں بی جے پی کے ارکان کی تعداد 75 سے بڑھ کر 86 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل جیوتی رادتیہ سندھیا نے کانگریس پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا کا رکن بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details