اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'یس بینک کے صارفین کے پیسوں کو کوئی خطرہ نہیں' - ایس بی آئی کے چیر مین کا یس بینک پر بیان

اسٹیسٹ بینک آف انڈیا کے چیئر مین رجنیش کمار نے کہا ہے کہ یس بینک کے صارفین کو کوئی خطرہ نہیں ہے ان کے جمر کیے ہوئے پیسے محفوظ ہیں۔

'یس بینک کے صارفین کے پیسوں کو کوئی خطرہ نہیں'
'یس بینک کے صارفین کے پیسوں کو کوئی خطرہ نہیں'

By

Published : Mar 7, 2020, 12:51 PM IST

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین نے سینچر کو کہا کہ 'ہمیں یس بینک کی تنظیم نو کے لیے مسودہ اسکیم مل چکا ہے، ہماری سرمایہ کاری اور لیگل ٹیمیں اس مسودہ اسکیم کو دیکھ رہی ہیں'۔

'یس بینک کے صارفین کے پیسوں کو کوئی خطرہ نہیں'

انہوں نے کہا کہ یس بینک میں کل 2450 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا 'یس بینک کی تنظیم نو کی اسکیم دیکھنے کے بعد کئی ممکنہ سرمایہ کاروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے'۔

رجنیش کمار نے کہا 'ہم نے اسٹاک ایکسچینج کے توسط سے آگاہ کیا تھا کہ ایس بی آئی بورڈ نے یس بینک میں 49 فیصد حصص لینے کے امکانات کو تلاش کرنے کے لئے اصولی منظوری دے دی ہے'۔

اس کے ساتھ ، انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرز کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بتا دیں کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے چھ مارچ کو یس بینک کی تجدیدکاری کے لیے ڈرافٹ اسکیم کا اعلان کیا تھا، آر بی آئی نے 'یس بینک لمیٹڈ تنظیم نو کی منصوبہ بندی 2020 کے مسودے میں کہا کہ اسٹریٹجک سرمایہ کار بینک کو یس بینک میں 49 فیصد حصہ داری لینی ہوگی اور سرمایہ کار بینک یس بینک میں اپنی حصہ داری کو سرمایہ ڈالنے کے دن سے تین سال تک 26 فیصد سے نیچے نہیں لا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details