اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راج ناتھ آج راجیہ سبھا میں بھارت چین تنازع پر بیان دیں گے - مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر بھارت اور چینی تنازع

راجیہ سبھا میں آج متعدد موضوعات سمیت مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر بھارت اور چینی فوجیوں پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان دینے کی امید ہے۔

راج ناتھ آج راجیہ سبھا میں بھارت چین تنازع پر بیان دیں گے
راج ناتھ آج راجیہ سبھا میں بھارت چین تنازع پر بیان دیں گے

By

Published : Sep 17, 2020, 11:16 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر بھارت اور چینی فوجیوں کے مابین جاری تنازع پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع کے بیان کے بعد حزب اختلاف کے رہنما اپنا موقف پیش کریں گے، اس کے بعد راج سنگھ وضاحت پیش کرسکتے ہیں۔

راجیہ سبھا میں آج متعدد موضوعات سمیت مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر بھارت اور چینی فوجیوں پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان دینے کی امید ہے

یاد رہے کہ راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز لوک سبھا میں بیان دیا تھا لیکن حزب اختلاف کے سوالوں کے جواب نہیں دیے تھے، جبکہ کانگریس سمیت دیگر حزب اختلاف کی جماعتیں اس معاملہ پر سوال پوچھنا چاہتی ہیں۔

اطلاع کے مطابق 'وزیر دفاع حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) تعطل کے حوالہ سے دوپہر 12 بچے بیان دیں گے'۔

حکومت نے بدھ کے روز ایک کل جماعتی میٹنگ میں مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جمود کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی چینی فوج کی کوششوں اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی فوجی کشیدگی سے شرکا کو آگاہ کیا۔

دہلی میں واقع راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر بھارت اور چینی فوجیوں کے مابین جاری تنازع پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا امکان ہے

کانگریس رہنما راہل گاندھی مودی سرکار کو چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات کے حوالے سے گھیرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

وہ روزانہ ٹوئٹر کے ذریعے حکومت پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ چین تنازع کے بارے میں ملک کو گمراہ کررہی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی ڈرےہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ نے حال ہی میں ماسکو میں اپنے چینی ہم منصب جنرل وی فینگی سے ملاقات کی تھی۔

وزیر دفاع کے بیان کے بعد حزب اختلاف کے رہنما اپنا موقف پیش کریں گے، اس کے بعد راج سنگھ وضاحت پیش کرسکتے ہیں

خیال رہے کہ وزیرخارجہ ایس جے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی بھی کچھ روز قبل ماسکو میں ملاقات ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 2020 شروع ہوا، یہ 17 ویں لوک سبھا کا چوتھا سیشن اور راجیہ سبھا کا 252 واں اجلاس ہے اور یہ سیشن یکم اکتوبر کو اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کو پارلیمنٹ میں کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کو واضح طور پر واضح نہیں کیا گیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز لوک سبھا میں بیان دیا تھا لیکن حزب اختلاف کے سوالوں کے جواب نہیں دیے تھے، جبکہ کانگریس سمیت دیگر حزب اختلاف کی جماعتیں اس معاملہ پر سوال پوچھنا چاہتی ہیں

انہوں نے کہا کہ 'چین نے 38 ہزار مربع کلومیٹر بھارتی اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیا ہے اور وہ مزید 90 ہزار مربع کلومیٹر کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے'۔

راج ناتھ نے کہا تھا کہ 'ہم نے چین کو بتایا ہے کہ اس طرح کی کوششیں ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوں گی۔'

کانگریس رہنما راہل گاندھی مودی سرکار کو چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات کے حوالے سے گھیرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں

چین نے لداخ میں تقریباً 38 ہزار مربع کلومیٹر پر غیرقانونی قبضہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ 1963 کے چین پاکستان 'باؤنڈری معاہدے' کے تحت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 5180 مربع کلومیٹر بھارتی علاقہ غیر قانونی طور پر چین کے حوالے کردیا۔

وزیر نے کہا چین اروناچل پردیش میں بھارت چین حدود کے مشرقی حصے میں بھی تقریباً 90 ہزار مربع کلومیٹر بھارتی سرزمین پر دعویٰ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 2020 شروع ہوا، یہ 17 ویں لوک سبھا کا چوتھا سیشن اور راجیہ سبھا کا 252 واں اجلاس ہے اور یہ سیشن یکم اکتوبر کو اختتام پذیر ہوسکتا ہے

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت اپنے بہادر فوجیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑی ہے جو ہمالیہ کی ناقابل رسائی چوٹیوں پر منفی حالات کے باوجود اپنی جانوں سے قطع نظر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کرنل سنتوش بابو اور 19 دیگر فوجیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 15 جون کو وادی گلوان میں ملک کےن لیے عظیم قربانی دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details