اردو

urdu

’ربیع کی فصلوں کی قیمت میں اضافہ سے غلط فہمی دور ہوجانی چاہیے‘

By

Published : Sep 21, 2020, 10:51 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ربیع کی چھ فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت میں اضافہ کے فیصلہ کے بعد فصلوں کی قیمت پر جو غلط فہمی ہے وہ دور ہوجانی چاہئے۔

rajnath
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی میں ان فصلوں کی سہارا قیمت بڑھائے جانے سے متعلق تجویز کو منظوری ملنے کے بعد راجناتھ سنگھ نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے کہا کہ اب ایم ایس پی پر تمام طرح کی غلط فہمی دور ہوجانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ نے ربیع کی کئی فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کا جو فیصلہ کیا ہے، وہ کسانوں کے مفادات کے تئیں ان کے عزم کو پیش کرتا ہے، یہ اضافہ سوامی ناتھن کمیشن کے جذبہ کے مطابق ہیں۔

راجناتھ سنگھ کا ٹویٹ
راجناتھ سنگھ کا ٹویٹ
راجناتھ سنگھ کا ٹویٹ

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کی فائدہ مند قیمت مل سکے اس کے لیے لاگت قیمت کا ڈیڑھ گنا اور کچھ فصلوں میں تو دو گنا قیمت ایم ایس پی کے تحت کسانوں کو دینے کا فیصلہ آج کیا گیا ہے، میں تہہ دل سے وزیراعظم کے فیصلے اور وزیر زراعت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں میں وزیراعظم مودی کی قیادت میں ایم ایس پی میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے ایم ایس پی کے تئیں جو غلط فہمی ہے وہ دور ہوجانی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details