'پاکستان کے بغیر سبھی پڑوسیوں کے ساتھ اشتراک کے لیے تیار' - متحد ہوکر دہشت گردی کو شکست دیں۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دارلحکومت دہلی میں منعقدہ 12 ویں ساوتھ ایشیا کانفرنس سے خطاب کے دوران پاکستان پر نکتہ چینی کی، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ بھارت کے خلاف کی جانے والی دہشت گردی اور دہشت گرد گروپز کی مدد کرنا بند کرے۔
انھوں نے کہا کہ ممبئی پٹھان کوٹ، اُری، اور پلوامہ، پڑوس ملک کی سرپرستی اور مدد سے کیے گئے سنگین حملوں کی یادیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو بند کرکے مذاکرات کے ذریعہ پر امن راستہ اپنایا جاسکتا ہے،اس لیے پاکستان کو ان گروپز کے خلاف کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کے نظریاتی مراکز اور مالیات کی فراہمی کا راستے مکمل طور پر بند کرنے ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ سوائے ایک ملک پاکستان کو چھوڑ کر بھارت پڑوس ممالک کے ساتھ علاقائی امن اور سلامتی کو بحال کرنے کے مشترکہ عمل کے لیے تیار ہے۔
اس کے ساتھ میں بھارت اس بات پر بھی زور دیتا ہیکہ ممالک ایک دوسرے کے داخلی معاملے میں مداخلت نہ کریں۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ساوتھ ایشیا ریجن کو ضروری ہیکہ متحد ہوکر دہشت گردی کو شکست دیں۔