اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فرانس، بھارت کا اہم اسٹریٹجک اتحادی ہے: راج ناتھ

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ فرانس، بھارت کا اہم اسٹریٹجک اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات رسموں سے کافی آگے ہیں۔

By

Published : Oct 8, 2019, 4:28 PM IST

rajnath visit to france


بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ فرانس کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج فرانس پہنچنے پر انہوں نے ٹویٹ کیا، 'فرانس آکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔یہ عظیم ملک بھارت کا اہم اسٹریٹجک اتحادی ہے اور ہمارے خصوصی تعلقات رسموں سے کافی آگے ہیں۔'

راجناتھ سنگھ کا ٹوئٹ۔

مسٹر سنگھ اپنے دورے کے دوران رافیل طیاروں کی کھیپ حاصل کریں گے۔ اس دوران فرانس کے وزیر دفاع فلورینس پرلی بھی موجود رہیں گے۔

اس دوران وہ فرانس کے وزیر دفاع کے ساتھ سالانہ دفاعی مذاکرات میں بھی حصہ لیں گے۔فرانس دورے کے دوران مسٹر سنگھ رافیل سے بھی پرواز کریں گے۔

وزیردفاع نو اکتوبر کو فرانس کے دفاعی شعبہ کے افسروں سے بھی خطاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details