کانگریس پارٹی کے تین ضلعی صدور نے سچن پائلٹ کی حمایت میں استعفے دے دیا ہے، ضلع پالی، ٹونک اور گنگا نگر کے ضلع صدور نے کانگریس پارٹی کے صدر کو اپنا استعفے بھیج دیا ہے۔
پائلٹ کی حمایت میں تین ضلعی صدور کا استعفیٰ - تین اضلاع کے صدور کا استعفی
راجستھان کی سیاست میں پل پل تبدیلیاں ہو رہی ہیں، جہاں ایک جانب سچن پائلٹ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے وہیں دوسری جانب پائلٹ کی حامی کانگریس پارٹی سے استعفے دے رہے ہیں۔
پائلٹ کی حمایت میں تین ضلعی صدور کا استعفیٰ
چتور گڑھ سیوا دل کے ضلع صدر آسارام گڈکری سمیت یہاں سے این ایس یو کے قومی کو آرڈینیٹر دیپک سنگھ راٹھور نے بھی استتعفی دے دیا ہے۔
اس سے قبل کانگریس پارٹی کے سبھی باغی اراکین اسمبلی اور سچن پائلٹ کے حامی اراکین کو اسمبلی اسپیکر نے نوٹس جاری کر کے 17 جولائی تک جواب مانگا ہے۔
Last Updated : Jul 15, 2020, 10:40 AM IST