اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان: 32 میں سے صرف 6 اردو میڈیم اسکول جاری

راجستھان میں اردو کو لے کر محکمہ تعلیم اور ریاستی وزیر برائے تعلیم کی جانب سے وعدے اور دعوے تو بڑے بڑے کیے جا رہے ہیں، لیکن زمینی سطح پر اردو کی حالت بدتر نظر آ رہی ہے۔

image
image

By

Published : Nov 13, 2020, 10:57 AM IST

اس بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کسی وقت میں راجستھان میں اردو میڈیم کی 32 اسکول ہوا کرتی تھی لیکن موجودہ وقت میں محض یہاں چھ اسکول ہی موجود ہیں۔

ان چھ اردو میڈیم اسکول میں سے تین راجستھان کے ضلع اجمیر اور تین دارالحکومت جے پور میں واقع ہے۔

صرف 6 اردو میڈیم اسکول جاری

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کے کسی وقت میں راجستھان کی 32 اردو میڈیم اسکولوں میں جماعت اول تا پنجم اردو کی تعلیم دی جاتی تھی، ان تمام اسکولوں کی تعداد موجودہ وقت میں محض چھ ہی رہ گئی ہے۔

امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ صرف جے پور کی بات کی جائے تو جے پور میں سرکاری اسکول نیل گران، پنی گران، مولانا صاحب، کمنگران، جالو پورہ یہ تمام اسکول رکن اسمبلی امین کاغذ کے اسمبلی حلقے سے تعلق رکھتی ہے ان اسکول کو محکمہ تعلیم کی جانب سے اب بند قرار دیا جاچکا ہے۔ جس اساتذہ کو یہاں اردو پڑھانے کے لیے تقرر کیا گیا تھا وہ اب یہاں دیگر زبانوں کے مضامین پڑھارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں اردو کے کی بدترحالت کے تعلق سے راجستھان میں ایک مہم چلائی گئی تھی جس کے بعد ریاستی وزیر برائے تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی جانب سے ایک بیان جاری کر کہا گیا تھا کہ یہ ریاستی حکومت اردو کو لے کر فکر مند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details