ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج گیارہ بجے قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، یہ اجلاس ریاست کے دارالحکومت جے پور کے کو کس علاقے میں واقع ہوٹل فیئرماؤنٹ میں صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گزشتہ رات ساڑھے نو بجے ہی اجلاس طلب کیا تھا لیکن پھر اسے منسوخ کر دیا گیا، اب یہ اجلاس آج صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔
راجستھان: قانون ساز پارٹی کا اجلاس آج موصولہ اطلاعات کے مطابق کے مطابق آج ہونے والی اس اہم میٹنگ میں موجودہ سیاسی رسہ کشی سے متعلق اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں ان دنوں کانگریس حکومت دو خیموں میں بنٹ چکی ہے، جس میں ایک خیمہ سچن پائلٹ کا ہے تو دوسرا وزیر اعلی اشوک گہلوت کا، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا دور بھیجا ری ہے۔