اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان میں بچوں کی موت پر سیاست گرم - وزیر صحت رگھو شرما

راجستھان کے کوٹہ میں اب تک 106 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ یہ اموات یکم جنوری سے 3 دسمبر کے درمیان ہوئی ہیں۔ گزشتہ چھ برسوں میں 6646 بچے علاج کے دوران کوٹہ کے جے کے لون میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

Rajasthan heats up the death of children
راجستھان میں بچوں کی موت پر سیاست گرم

By

Published : Jan 4, 2020, 12:02 PM IST

ریاست راجستھان میں سردی کا ستم مسلسل جاری ہے، لیکن یہاں پر سیاسی پارہ کافی زیادہ گرمایا ہوا ہے۔

اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ راجستھان کے کوٹہ ضلع میں واقع جے کے لون ہسپتال میں 106 بچوں کی موت ہو جاتی ہے اور یہ پورا معاملہ سیاسی رنگ لینے لگتا ہے۔

راجستھان میں بچوں کی موت پر سیاست گرم

اب بی جے پی کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی جماعتیں بھی کانگریس حکومت کے وزیروں کے استعفے کی مطالبات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

جہاں ایک جانب بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیہ نے ٹویٹ کر وزیر اعلی گہلوت اور وزیر صحت رگھو شرما سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

تو وہیں دوسری جانب راشٹریا لوک تانتریک جماعت کے سربراہ اور ناگور لوک سبھا نشست سے رکن پارلیمان ہنومان بینیوال نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ٹویٹ کرکے کہا کہ جب یوپی کے گورکھپور میں بچوں کی موت ہوگئی تھی تو آپ نے وہاں کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی ٹویٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کی ریاست میں اس طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے تو آپ کو ذمہ داری پوری کرتے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ اس ٹویٹ کو دوبارہ سے ہنومان بینیوال نے یہاں پر دکھایا اور وزیراعلی اشوک گہلوت کے استعفے کی مانگ کی۔

ہنومان بینیوال کا ٹوئٹ


بہرحال کچھ بھی ہو جس طرح سے یہ پورا معاملہ سامنے آیا ہے اس کے بعد ذمہ داروں کی لاپروائی صاف طور پر ظاہر ہو رہی ہے اب کیا کچھ کاروائی ان پر کی جاتی ہے یا پھر وہ جانچ کے نام پر بچ جاتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔


حالانکہ اس پورے معاملے کے بعد 8 سے زیادہ ہسپتال کے کارکنان کو سسپنڈ بھی کر دیا گیا ہے ان پر جانچ چل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details