کانگریس پارٹی میڈیا محکمہ کے انچارج رندیپ سرجے والا نے کہاکہ' راجستھان کے گورنر جس طرح سے کام کررہے ہیں اس سےواضح ہوگیا ہے کہ وہ سچ سننا نہیں چاہتے ہیں'۔
کانگریس کے میڈیا محکمہ کے انچارج رندیپ سرجے والا نے بدھ کو ایک انگریزی روزنامہ کے ایڈیٹوریل کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 'راجستھان کے گورنر اس بحران میں جس طرح کا کردار ادا کررہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہےکہ وہ آئین نہیں بلکہ مرکزی حکومت کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔