اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریلوے نے خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ1507 ٹن پارسلس منتقل کئے - پارسل اسپیشل ٹرین

ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران نو روز کے درمیان 1507 ٹن پارسلوں کی منتقلی کی ہے۔ساؤتھ سنٹرل کی زون کی جانب سے چلائی گئی 49 پارسل اسپیشل ٹرین نے 6.51 کروڑ کی کمائی کی ہے۔

ریلوے نے خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ1507 ٹن پارسلس منتقل کئے
ریلوے نے خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ1507 ٹن پارسلس منتقل کئے

By

Published : Apr 21, 2020, 6:16 PM IST

ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ملک گیر لاک ڈاون کے دوران ملک کی ضروریات کی تکمیل کے سلسلہ میں ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے کیونکہ اس زون نے 8تا17اپریل کے 9دنوں کے درمیان 1507ٹن پارسلس کو منتقل کیا۔

اس طرح اس زون نے کو انڈین ریلویز کے تمام زونس میں پارسلس کی منتقلی میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ پارسل اسپیشل ٹرینس ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے سکندرآباد،کاکناڈا،سکندرآباد۔رینی گنٹہ،رینی گنٹہ۔حضرت نظام الدین، سکندرآباد۔ہوڑہ،حیدرآباد۔امرتسراورسکندرآباد۔ممبئی سی ایس ایم ٹی کی مختلف منزلوں کو مربوط کررہی ہیں۔

بیشتر دیگر پارسلس ٹرینیں جو دوسرے شہروں کو مربوط کررہی ہیں، ان میں یشونت پور،ممبئی، چینئی، نئی دہلی وغیرہ شامل ہیں۔یہ ٹرینیں اس زون سے گزر رہی ہیں اور پارسل کی ٹرانسپورٹیشن کے مقصد کو پورا کررہی ہیں۔

اس کا اہم مقصد ضروری اشیا جیسے دودھ، پھل، دواوں کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غذائی اشیا بشمول مچھلی، دودھ اور لیمو کا ٹرانسپورٹ ہے۔

ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانند مالیا کی ہدایت پر ملک کے لئے درکار ضروریات کی تکمیل کے لئے پارسل ٹرینوں کے آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے اس زون کے ٹرانسپورٹیشن ونگ کی جانب سے دیگر محکمہ جات کے تال میل کے ذریعہ جامع ایکشن پلان تیار کیاگیا ہے تاکہ پارسل ایکسپریس ٹرینیں،طلب کے مطابق چلائی جائیں اور مختلف شہروں و ٹاونس میں ضروری اشیا کی مناسب طورپر دستیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔

9دنوں کے دوران 49پارسل اسپیشل ٹرینیں ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے زون کی جانب سے چلائی گئی ہیں جس سے 6.51کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details