ریل کوچ کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری
عالمی وبا کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے سبب محکمہ ریلوے نے ریل کوچز کو بطور قرنطینہ استعمال کرنے کا فیصلہ لیا ہے، جس پر عمل جاری ہے۔
کورونا وائرس: محکمہ ریل کا فیصلہ
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس وبا کے تعلق سے تشویش کا سامنا ہے۔ مسلسل کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کے سبب محکمہ ریلوے نے تقریبا 5000 کوچیز کو بطور قرنطینہ استعمال کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق 30 مارچ کو ایک اہم میٹنگ اس تعلق سے کی گئی تھی جس میں بورڈ نے 6000 بیڈ کورونا متاثرین کے لیے تیار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ساتھ ساتھ ریلویز سینٹرل ہسپتال میں بھی منی ریک بنائے جائیں گے جن پر ان مریضوں کو رکھا جا سکے گا۔ اس فیصلے کے پش نظر تمام ژونل ریلویز کو ایک ٹارگیٹ بھی دیا گیا ہے۔ اب تک تقریبا چالیس قرنطینہ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ محکمہ ریلوے کے اعلی افسران کے مطابق بھارتی ریلوے اپنے طور پر وہ سارا کام کر رہی ہے جس کے تحت اس حالات میں لوگ پریشانیوں سے بچ سکیں، اس عالمی وبا کے پیش نظر یہ سارا فیصلہ لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے یہ بات کہی تھی کہ محکمہ ریلوے گر چاہے تو کوچیز کو بطور قرنطینہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔