وزارت ریلوے نے بدھ کے روز اسپیشل ٹرینوں کے چلائے جانے کے سلسلے میں تازہ ترین گائیڈ لائن جاری کیں ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ اس گائیڈ لائن کے مطابق 22 مئی سے ویٹنگ لسٹ ٹکٹ بھی جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہیں ساتھ ہی اگر کسی شخص میں کووڈ-19 کے علامات پائے جاتے ہیں تو ٹکٹ کے پورے پیسے واپس کیے جائیں گے۔
وزارت ریلوے کے مطابق 200 ویٹنگ لسٹ تک سلیپر کلاس کے لیے ٹکٹز جاری کیے جائیں گے۔ جبکہ اے سی سلیپر اور چیئر کار دونوں کے لئے 100 کے اندر اور 3 اے سی میں 50، 2 اے سی اور 1 اے سی کے لئے 20 ویٹنگ لسٹ ٹکٹ جاری کیے جائیں گے، مزید کسی بھی اسپیشل ٹرین کے ٹکٹ کینسیل کرائے جانے کی صورت میں کوئی بھی ٹکٹ آر اے سی کے زمرے میں نہیں آ ئے گا۔
ان خصوصی ٹرینوں میں کوئ تتکال یا پریمیم تتکال کوٹہ نہیں ہوگا۔ تاہم ٹکٹز کینسیل کے لئے رقم کی واپسی کے اصول ایک جیسے ہی رہیں گے، جو ٹرین کی روانگی کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر 50 فیصد ہے۔ یہ تبدیلیاں خصوصی ریل گاڑیوں کے ٹکٹوں کے لئے نافذ ہوں گی، جو 22 مئی سے 15 مئی سے بک کی گئیں ہیں۔
ریلوے بورڈ کے ایک کے مطابق تمام زونل ریلوے کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی مسافر میں کورونا وائرس کے علامات پائے جاتے ہیں تو انہیں فورا سفر سے روکا جائیگا اور ان کے تمام پیسے واپس کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ کے حکم کے مطابق تمام مسافروں کی اسکریننگ کو لازمی اور یقینی بنا یا جائے اور صرف صحت مند مسافروں کو ہی ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اگر اسکریننگ کے دوران مسافر کا درجہ حرارت بہت زیادہ یا کورونا کی علامات کے مطابق ہو تو اسے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکم میں صاف طور پر یہ باتیں کہی گئی ہیں کہ ایسی صورت میں مسافر کے مکمل پیسے واپس کیے جائیں گے۔
وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر دیگر مسافروں میں سے کوئی شخص اگر کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق کے سبب سفر نہیں کرنا چاہتا ہے تو ان کی ٹکٹوں کو بھی مکمل رقم کی واپسی دی جائے گی۔ مسافروں کی ریزرویشن سسٹم اور کاؤنٹر سے ٹکٹوں کی کینسل اور کرایہ کی واپسی میں آسانی کے لیے نظرثانی شدہ خطوط دی گئی ہیں۔