اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریلوے نے 23 لاکھ لوگوں کو مفت کھانا تقسیم کیا

مغربی ریلوے نے ’مشن فوڈ ڈسٹریبوشن‘ کے تحت گزشتہ 61 دنوں میں تقریباً 23 لاکھ ضرورت مندوں کو مفت کھانا اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔

ریلوے نے 23 لاکھ لوگوں کو مفت کھانا تقسیم کیا
ریلوے نے 23 لاکھ لوگوں کو مفت کھانا تقسیم کیا

By

Published : May 29, 2020, 8:45 PM IST

تعلقات عامہ کے چیف افسر روندر بھاكر نے جمعہ کو بتایا کہ مغربی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں سے شرمک اسپیشل ٹرینوں میں دو مئی سے 28 مئی تک سفر کرنے والے 16.87 لاکھ مسافروں کو مفت کھانا اور پینے کے پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ گزشتہ 61 دنوں میں 29 مارچ سے 28 مئی تک مغربی ریلوے کی طرف سے تقریباً چھ لاکھ ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کے پیکٹ دستیاب کرائے جا چکے ہیں۔ تجارتی شعبہ، آر پی ایف، آئی آرسی ٹی سی، چیریٹیبل ٹرسٹ اور این جی او نے سبھی چھ ڈویژنوں میںمفت کھانا تقسیم کیا۔

مغربی ریلوے خدمت کے جذبے سے چلائی جارہی یہ مہم 29 مارچ سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور خیراتی ٹرسٹ کے تعاون کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ اس مہم کے لئے واپی کی جین یونین، ولساڈ کے سہكار خیراتی ٹرسٹ، نڈیاد کے جے مانو پریوارٹرسٹ، داہود کے رام روٹی سماج، اجین کی مہاکال مینیجنگ کمیٹی اور چامنڈا ماتا مندر کمیٹی، رتلام کا انڈین ریلیف فاؤنڈیشن، نیمچ اور کشیپ فاؤنڈیشن، ممبئی کا رتن ندھی چیریٹیبل ٹرسٹ جیسی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details