بھارتی ریلوے نے 167 سال کا سفر مکمل کیا ہے۔ 16 اپریل 1853 کو ممبئی سے تھانے کے درمیان پہلی ٹرین چلی تھی۔ بھارت میں، 90 فیصد لوگ ٹرینوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ریلوے کو کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے خطرہ کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار ریلوے کے 16 لاکھ ملازمین کو گھر بیٹھنا پڑا ہے۔
تاریخ میں پہلی دفعہ ریلوے بند - بھارتی ریلوے نے 167 سال کا سفر مکمل کیا ہے
تاریخ میں پہلی بار، ریلوے کو کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے خطرے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ماہرین نے نجکاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
![تاریخ میں پہلی دفعہ ریلوے بند Railway service stopped for the first time in history due to Corona virus](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6868429-1025-6868429-1587380968430.jpg)
بھارت میں ریلوے راستوں کی لمبائی 63 ہزار کلومیٹر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ بھارتی ریلوے روزانہ 20 ہزار سے زیادہ ٹرینیں چلاتا ہے اور روزانہ تقریبا ڈھائی کروڑ افراد ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریلوے کی رفتار میں وقفہ پڑ گیا ہے اور ایسی صورتحال میں ماہرین نے نجکاری کا خدشہ ضاہر کیا ہے۔
مشہور ماہر معاشیات ڈی ایم دیواکر کہتے ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار ریل بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جارج فرنینڈس نے ٹریڈ یونین کی مدد سے ہڑتال کی تھی اور کچھ ٹرین خدمات درکار تھیں ، لیکن اس بار مکمل طور پر ریل خدمات رکے ہوئے ہیں۔ ہر روز ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ریلوے نقصانات کو کس طرح پورا کرے گا۔