اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریلوے ملازمین سے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران پرسکون رہنے کی اپیل - پبلک سیکٹر

فرانسیسی نیشنل ریلوے کمپنی کے سربراہ جین پی فاران ڈؤنے پنشن میں اصلاحات کے مطالبے کے سلسلے میں احتجاج کرنے والے ملازمین سے کرسمس کی چھٹیوں میں مظاہرے نہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ملک کے عوام گھرکےلوگوں کے ساتھ اچھا اور پرسکون وقت گزار سکیں۔

ریلوے ملازمین سے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران پرسکون رہنے کی اپیل
ریلوے ملازمین سے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران پرسکون رہنے کی اپیل

By

Published : Dec 14, 2019, 1:14 PM IST

روزنامہ فیگارونے مسٹر فاران ڈؤکے حوالے سے بتایا،’’گھروالوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لحاظ سے چھٹیاں بےحد اہم ہوتی ہیں۔اگلے بدھ کو لوگ اپنے والدین ،بچوں اور دوستوں کے ساتھ کرسمس منانے کےلئے جانا چاہیں۔

ہرسال کی طرح اس بار بھی لاکھوں لوگ ٹرین سے جائیں گے۔اس لئے میں ریلوے اور تجارتی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس بات کا دھیان رکھیں کہ ملک کے عوام کی چھٹیوں میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے۔اس دوران کسی طرح کا احتجاجی مظاہرے نہ کریں۔

واضح رہے کہ فرانس میں پنشن میں اصلاحات کے خلاف ملک کے عوام کی ہڑتال سے معمولات زندگی متا ثر ہوئی ہے۔اسکول،کالج اور دفتروں کا کام کاج متاثر ہوا ہے اور ٹرانسپورٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور دارالحکومت پیرس میں اب تک 80سےزیادہ لوگوں کو حراست میں لئےجانے کی اطلاع ہے۔

فرانس میں لوگ پنشن منصوبے میں مجوزہ اصلاحات سے بےحد غصے میں ہیں۔نئے تجاویز میں نوکریوں میں ریٹائرمنٹ کےحاصل کرنے کی عمر بڑھائے جانے کا منصوبہ ہے اور وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والوں کو کم ادائیگی ملنے کی بھی بات ہے۔

ہڑتال میں ٹیچروں ،ٹرانسپورٹ ملازمین کے ساتھ ساتھ پولیس،وکیل ،اسپتالوں کے ملازمین،ہوائی اڈے کے ملازمین اور دیگر نوکری پیشہ لوگ شامل ہوگئےہیں۔صدرایمانوئل میکروں اپنے میں ایک ’یونیورسل پوائنٹ بیسڈ‘پنشن سسٹم شروع کرناچاہتے ہیں۔

فی الحال فرانس میں پرائیوریٹ اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کےلئے 42الگ الگ پنشن منصوبے چل رہے ہیں،ان میں ریٹائرمنٹ کی عمر اور فائدے الگ الگ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details