اردو

urdu

'عظیم اتحاد کے اقتدار میں آنے پر راہل ہونگے وزیراعظم'

By

Published : Mar 27, 2019, 7:10 PM IST

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر اپیندر کشواہا نے عظیم اتحاد کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد راہل گاندھی کے وزیر اعظم بننے کی حمایت کی ہے۔

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر اپیندر کشواہا


انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کو باوقار طریقے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: ' سب اپنے اپنے حصے کی سیٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں، آر جے ڈی بنام کانگریس نہیں ہے، سبھی لوگ متحد ہیں۔ ہم سب کا ایک ہی ہدف ہے این ڈی اے کو شکست دینا'۔

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر اپیندر کشواہا

کشواہا نے دو جگہوں سے انتخاب لڑنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا وہ کارا کارڈ حلقے سے ہی انتخاب لڑینگے۔

راہل گاندھی کے ذریعے غریب خاندان کو 72 ہزار روپے سالانہ دیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ' یہ ممکن ہے، حکومت قائم ہوتے ہی اسے پورا کر دیا جائے گا جملہ باز اس (این ڈی اے) طرف ہے یہاں کوئی جملہ بازی نہیں ہے'۔

اوپیندرکشواہا نے کہا کہ لالو پرساد یادو کی قیادت میں عظیم اتحاد انتخابی میدان میں ہے آئندہ اسمبلی انتخاب میں بھی انہی کی قیادت میں عظیم اتحاد انتخاب لڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details