اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل نے نیٹ - جے ای ای امتحانات پر حکومت کو نشانہ بنایا

راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'جے ای ای - نیٹ کے خواہش مند، وزیر اعظم سے چاہتے ہیں کہ وہ 'پریکشا پر چرچہ' یعنی امتخاتات پر گفتگو کریں لیکن وزیر اعظم نے 'کھلونوں پر چرچہ' (کھلونوں پر تبادلۂ خیال) کی۔'

By

Published : Aug 31, 2020, 7:39 AM IST

راہل نے نیٹ - جے ای ای امتحانات پر حکومت کو نشانہ بنایا
راہل نے نیٹ - جے ای ای امتحانات پر حکومت کو نشانہ بنایا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا کہ انہوں نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں نیٹ اور جے ای ای امتحانات کے بجائے کھلونوں پر چرچہ کی۔

راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'جے ای ای - نیٹ کے خواہش مند، وزیر اعظم سے چاہتے ہیں کہ وہ 'پریکشا پر چرچہ' یعنی امتخاتات پر گفتگو کریں لیکن وزیر اعظم نے 'کھلونوں پر چرچہ' (کھلونوں پر تبادلہ خیال) کی۔'

مودی کے ماہانہ 'من کی بات' پروگرام کے دوران مودی نے کہا کہ 'عالمی کھلونا صنعت کی قیمت 7 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے لیکن اس شعبے میں بھارت کا حصہ بہت کم ہے۔ انہوں نے ملک کو کھلونا مرکز بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں

مظفر نگر: ایس پی کارکنان کا جے ای ای - نیٹ امتحانات منعقد کرانے کے خلاف احتجاج

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ملک میں کووڈ 19 معاملات میں اضافے پر حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ 'روز مرہ کے اعدادوشمار میں ورلڈ کووڈ 19 کا ریکارڈ توڑنا ٹھیک نہیں ہو سکتا پھر بھی سیفٹی پروٹوکول کے بغیر جے ای ای - این ای ای ٹی کا انعقاد کرنا ٹھیک ہے لیکن پارلیمنٹ میں سوالیہ گھنٹوں کی اجازت دینا غلط ہے۔'

ان کا یہ تبصرہ ملک میں ایک دن میں کورونا کے 78،761 تازہ معاملات اور 948 اموات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اتوار کو بھارت میں کووڈ ۔19 متاثرین کی کل تعداد 35،42،733 تک پہنچ گئی۔

‘واضح رہے کہ کانگریس جے ای ای اور نیٹ امتحانات کورونا وباء کے درمیان منعقد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس مسئلے پر کانگریس اقتدار اور اس کی حمایت والی چھ ریاستوں نے سپریم کورٹ میں امتحان ملتوی کرنے کے سلسلے میں نظر ثانی کی عرضی بھی دائر کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details