اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پیدل گھر جانے والوں کی حالت زار پرسونیا، راہل، پرینکا کا اظہار تشویش - راہل گاندھی کا اظہار تشویش

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اترپردیش کی انچارج اورجنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے 21 دن کے لاک ڈاون کے دوران کھانے پینے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پیدل ہی اپنے اپنے گھر وں کوجانے پرمجبور لوگوں کے حالت زار پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

پیدل گھر جانے والوں کی حالت زار پرسونیا، راہل، پرینکا کا اظہار تشویش
پیدل گھر جانے والوں کی حالت زار پرسونیا، راہل، پرینکا کا اظہار تشویش

By

Published : Mar 28, 2020, 1:58 PM IST

ان سبھی رہنماوں نے حکومت سے انہیں ٹرانسپورٹ مہیا کراکر مطلوبہ مقام تک پہنچانے یا پھر لاک ڈاون کی مدت تک انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سونیا گاندھی نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ پیدل سینکڑوں کلومیٹر دور واقع اپنے گھروں کو جا رہے لوگوں کے مسئلے پر ان کی توجہ دلائی اور کہا کہ حکومت کو ا ن لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا بندوبست کرنا چاہیے۔

راہل گاندھی نے ہفتہ کو لوگوں سے ان محنت کش مزدوروں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا 'آج ہمارے سینکڑوں بھائی بہنوں کو بھوکے پیاسے اپنے کنبوں سمیت اپنے گاوں کی جانب پیدل جانا پڑ رہا ہے، اس مشکل راستہ پر آپ میں سے جو بھی انہیں کھانا پانی-آسراسہارا دے سکے، مہربانی کر کے یہ کریں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہ 'کانگرس کارکنان اوررہنماوں سے مدد کی خاص اپیل کرتا ہوں، جے ہند'۔

وہیں پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا 'یوپی-بہار کی طرف پیدل ہی اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے مزدوروں کی حالت دیکھی نہیں جاتی، بیرون ملک میں پھنسنے پر لوگوں کو گھر لایا جاتا ہے، ان مزدوروں کو بھی گھر جانے کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کانگریس ’موٹروے ٹاسک فورس‘ بنا کر ان کی مدد کر رہی ہے، مگر حکومت کے تعاون کے بغیر ان کی مدد ممکن نہیں ہے'۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا 'ہزاروں غریب خاندان کے لوگ جو اتر پردیش اور بہار کی جانب جا رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ کورونا وائرس سے نہیں تو بھوک سے مر جائیں گے، کیا اتنے بڑے انسانی المیہ کا کوئی جواب نہیں، کیا بسیں نہیں دے سکتے جو انہیں گھر چھوڑ سکے'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details