اردو

urdu

'راہل اور پرینکا نرم ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا'

By

Published : Aug 6, 2020, 1:11 PM IST

کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے کہا کہ 'راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے اختیار کردہ موقف میں کوئی نئی بات نہیں ہے'۔

rahul, priyanka following congress' soft hindutva agenda: kerala cm
'راہل اور پرینکا نرم ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا'

کانگریس پر نرم ہندوتوا کا الزام لگاتے ہوئے کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے کہا کہ 'ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے تبصرے کے بارے میں سن کر انہیں حیرت نہیں ہوئی'۔

وجین نے کہا ہے کہ 'کانگریس نرم ہندوتوا کے ایجنڈے کو اپنانے کے لئے جانا جاتا ہے اور ایودھیا مندر کی تعمیر پر پریانکا گاندھی واڈرا اور راہل گاندھی کے تبصرے میں کوئی نئی بات نہیں ہے'۔

کیرالہ کے وزیراعلی نے کہا ہے کہ 'ایودھیا کے بارے میں پرینکا گاندھی کے تبصرے کے بارے میں مجھے حیرت نہیں ہے۔ راجیو گاندھی اور نرسمہا راؤ کے دور میں بھی کانگریس نے اسی طرح کا موقف اختیار کیا تھا'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ سیکولرازم کی بات کرتے وقت کانگریس کا کوئی علیحدہ موقف ہے'۔

کیرالہ کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ 'جب ایودھیا معاملہ کی بات آتی ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہاں پوجا کی اجازت کس نے دی تھی۔ یہ کانگریس تھی۔ کس نے وہاں بت بتانے کی اجازت دی تھی؟ یہ کانگریس تھی۔ کارسیوا کو اجازت کس نے دی؟ یہ کانگریس تھی۔ یہاں تک کہ یہی کانگریس نے بابری مسجد کو بھی مسمار کرنے کے دوران آنکھیں بند کیں اور اس کے لئے خاموشی اختیار کی۔ کیا یہ مرکز میں کانگریس کی حکومت نہیں تھی؟'۔

انہوں نے کہا کہ کہ 'ملک میں پھیلنے والی کورونا پر قابو پانے اور وبائی امراض کی وجہ سے دوچار غریبوں کی مدد کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت استعمال کیا جانا چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details