اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کی 50 ویں سالگرہ نہیں منانے کا فیصلہ - مہاجر مزدوروں کی مشکلات

کانگریس کے سابق سربراہ اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے فوجیوں کی ہلاکت، عالمی وبا کورونا وائرس اور مہاجر مزدوروں کی مشکلات کی وجہ سے کوئی جشن نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

rahul gandhi turns 50, no celebrations due to soldier's martyrdom, covid
راہل گاندھی کی پچاسویں سالگرہ نہیں منائی جائے گی

By

Published : Jun 19, 2020, 8:28 AM IST

کانگریس کے سابق سربراہ اور رکن پارلیمان راہل گاندھی آج 50 سال کے ہوگئے ہیں۔ تاہم لداخ میں فوجیوں کی ہلاکت اور عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے۔

راہل گاندھی کی پچاسویں سالگرہ نہیں منائی جائے گی

ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لداخ کی وادی گلوان میں چین سے مقابلہ کرنے والے 20 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے پیش نظر اپنی 50 ویں سالگرہ نہیں منائیں گے۔

پارٹی نے ریاست اور ضلعی اکائیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ان کی سالگرہ کے موقع پر کسی بھی طرح کے جشن کا اہتمام نہ کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پارٹی کی تمام ریاستی اکائیوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا بحران اور فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ سے کوئی جشن منانے والی سرگرمیاں منظم نہ کریں۔

تاہم انہوں نے مشورہ دیا کہ پارٹی کے اراکین کی جانب سے تکلیف میں مبتلا تمام افراد کی مدد اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو مضبوط بنانا چاہئے۔

وینوگوپال نے مشورہ دیا کہ 'اس مشکل وقت میں لوگوں کے درد و تکلیف کو دور کرنے کے لئے، غریبوں کے لئے، مسکینوں اور ضرورت مند افراد میں فوڈ کٹس کی تقسیم کا اہتمام کیا جاسکتا ہے'۔

ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی کی ریاستی اور ضلعی اکائیوں سے کہا ہے کہ وہ مادر وطن کی حفاظت کرنے والے بہادر سپاہیوں کی یاد میں دو منٹ تک خاموشی اختیار کریں۔

انہوں نے کہا مزید کہ کانگریس کی طلبا ونگ نیشنل اسٹوڈینز یونین آف انڈیا جمعہ کو ملک بھر میں خون کا عطیہ دینے والے کیمپز کا انعقاد کرے گی اور ان غریبوں کو نقد مراعات فراہم کرے گی جو وبائی امراض کا شکار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details