کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسان تقریباً ایک ماہ سے احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کی تحریک کو بھٹکانے کی کوششیں کی جارہی ہے لیکن حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک کسان کی بات نہ سنی جائے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'مٹی کا ذرہ ذرہ گونج رہا ہے، حکومت کو سننا پڑے گا۔'