اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت۔ چین سرحدی تنازع: وزیر اعظم کی خاموشی پر راہل کا سوال - لداخ میں ہمارے علاقہ پر موجود ہے۔

راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے لداخ میں بھارت کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے لیکن اتنا حساس معاملہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ایسا لگتا ہے 'وہ غائب ہوگئے ہیں'۔

بھارت چین سرحدی تنازع: وزیر اعظم کی خاموشی پر راہل کا سوال
بھارت چین سرحدی تنازع: وزیر اعظم کی خاموشی پر راہل کا سوال

By

Published : Jun 10, 2020, 1:15 PM IST

کانگریس کے سابق صدر اور سینئر رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ چین نے لداخ میں بھارت کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے لیکن وزیر اعظم کی خاموشی تشویشناک ہے

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ "چینی باشندے بھارت میں داخل ہوئے ہیں اور لداخ میں ہمارے علاقہ پر موجود ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ اس دوران وزیر اعظم بالکل خاموش ہیں اور وہ منظر سے غائب ہوگئے ہیں۔"

بھارت چین سرحدی تنازع: وزیر اعظم کی خاموشی پر راہل کا سوال

انہوں نے ایک نیوز آرٹیکل کو ٹیگ کیا جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ چین نے فوجی سطح پر بات چیت کے دوران ایک سخت لکیر اختیار کی ہے اور انہوں نے وادی گیلوان اور پیانگونگ تسو کے تمام حصوں پر قبضہ کا دعوی کیا ہے۔'

راہل نے حکومت سے سرحدی معاملے پر اپنےموقف کو واضح کرنے کو کہا ہے اور کہا کہ کیا لداخ خطے میں چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کرلیا ہے۔‎‎

ABOUT THE AUTHOR

...view details