مسٹر گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں پیر کو کہا کہ بی جے پی اور سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس آئینی اداروں کو لگاتار نقصان پہنچا رہے ہیں، اب انہوں نے درج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں کو ملنے والے ریزرویشن کے آئینی حق کو ختم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
مرکزی حکومت ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی انہوں نے کہا کہ کانگریس اس طبقہ کے مفادات کی حفاظت کرے گی اور ان کو ملنے والے ریزرویشن کو ختم نہیں ہونے دے گی۔
راہل گاندھی نے مودی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کی آزادی کو ختم کر رہی ہے، پارلیمنٹ میں کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا ہے، خود ان کو پارلیمنٹ میں بولنے سے روک کر ان کے ایک چنے ہوئے نمائندے کے حق کو چھینا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلت، قبائلی اور دیگر پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینا وزیر اعظم نریندر مودی، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو چبھتا ہے اور وہ کسی بھی طرح سے ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کو ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں حکومت نے کہا ہے کہ ریزرویشن کسی کا حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مکل روہتگی اور پی نرسمہن نے حکومت کی طرف سے کہا ہے کہ پروموشن میں ریزرویشن بنیادی حق نہیں ہے۔