کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ 'ملک کے کئی حصوں میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی نے خود سپردگی کر دی ہے، اور ان کے پاس کورونا سے لڑنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔'
'وزیر اعظم مودی کورونا کے خلاف جنگ ہار چکے ہیں' - کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ایسے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
کورونا کے خلاف مودی جنگ ہار چکے ہیں: راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی گزشتہ روز بھی وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی تھی اور ویڈیو جاری کر کے لداخ معاملے پر سوال پوچھا تھا، اور کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی لداخ سے متعلق سچ قوم کو بتائیں۔