اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کا حکومت سے 'منریگا' اور'نیائے' کے نفاذ کا مطالبہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ 'شہر میں بے روزگار متاثرین کے لئے منریگا جیسی اسکیمز اور ملک کے غریب طبقوں کے لئے 'نیائے' کے نفاذ ضروری ہیں۔'

حکومت سے 'منریگا' اور'نیائے' کے نفاذ کا مطالبہ
حکومت سے 'منریگا' اور'نیائے' کے نفاذ کا مطالبہ

By

Published : Aug 11, 2020, 12:57 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے معیشت میں اصلاحات لانے اور کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہوکر گاؤں لوٹنے والے لوگوں کے لئے منریگا اسکیم کو جاری رکھنا ضروری قرار دیا اور کہا کہ 'اس سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والوں کو راحت ملے گی۔'

گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ 'دیہی علاقوں میں روزگار کے لئے منریگا اسکیم کے نفاذ کے ساتھ ساتھ 'نیائے' کو بھی نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ بے روزگاروں کو مناسب مدد مل سکے۔'

انہوں نے کہا کہ 'شہر میں بے روزگار متاثرین کے لئے منریگا جیسی اسکیمیں اور ملک کے غریب طبقوں کے لئے 'نیائے' کے نفاذ ضروری ہیں۔ یہ معیشت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کیا سوٹ بوٹ کی سرکار غریبوں کے درد کو سمجھ پائے گی؟'

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں بحران کے درمیان حکومت کا استعفیٰ

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق 'منریگا کے ذریعہ روزگار پانے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details