اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا وائرس کو روکنے کے لئے حکمت عملی اپنائی جائے' - government should take care

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانا حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے اور اس کے خلاف ایک ساتھ دو محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس کے روکے لئے حکمت عملی اپنائے حکومت
کورونا وائرس کے روکے لئے حکمت عملی اپنائے حکومت

By

Published : Mar 25, 2020, 11:23 PM IST

گاندھی نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وائراس پر قابو پا کر کے اس پھیلاؤ کو روکنے کا سب سے بڑا چیلنج ہے لیکن ساتھ ہی یومیہ مزدوروں اور تاجروں کے مفاد میں کام کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔

انہوں نے ٹویٹ کیا 'ہمارا ملک کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہا ہے۔ آج سوال یہ ہے کہ ہم ایسا کیا کریں کہ کم از کم لوگوں کی جانیں تلف ہوں۔ حالات پر قابو پانے کے لئے حکومت کی بہت بڑی ذمہ داری ہے'۔ انہوں نے کہا 'میرا خیال ہے کہ ہماری حکمت عملی دو حصوں میں منقسم ہونی چاہئے۔ كووڈ -19 سے جم کر لڑنا اور اس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے تنہائی میں رہنا اور بڑے پیمانے پر مریضوں کی ٹیسٹنگ کرنا۔ شہری علاقوں میں بڑا ایمرجنسی عارضی اسپتال کا فوری طور پر قائم عمل میں لانا۔ ان طبی شعبوں میں مکمل آئی سی یو کی سہولت دستیاب ہو۔'

گاندھی نے معیشت کے محاذ کو بھی اہم بتایا اور کہا 'یومیہ مزدوروں کو فوری طور پر امداد چاهے ان کے اکاؤنٹ میں براہ راست کیش ٹرانسفر ہو ۔ راشن مفت دستیاب ہو اوراس میں کوئی بھی تاخیر تباہ کن ہو گی'۔

انہوں نے تاجروں کے تعلق سے بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا 'کاروبار ٹھپ ہے، ٹیکس رعایت ملے، مالی ا مداد بھی ملے تاکہ نوکریا بچ جائیں اورچھوٹے بڑے تاجروں کو ٹھوس سرکاری یقین دہانی کرائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details