اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کی گولڈن ٹیمپل میں حاضری - جنرل آر ای ایچ ڈائر

کانگریس پارٹی کے قومی صدرراہل گاندھی نے انتخابی دورہ کے دوران گولڈن ٹیمپل میں حاضری دی اور اکالی تخت کا درشن کیا۔

rahul-gandhi

By

Published : Apr 13, 2019, 9:10 AM IST


ان کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سمیت دیگر سینئر کانگریسی رہنما موجود تھے۔


راہل گاندھی جلیاں والا باغ کا بھی آج دورہ کریں گے، جہاں وہ جلیاں والا باغ سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سنہ 1919 میں برطانوی دور حکومت میں جلیاں والا باغ کا سانحہ پیش آیا تھا۔

امرتسر کے جلیاں والا باغ میں کچھ افراد برطانوی حکومت کے نئے ٹیکس اور بھارتیوں کی فوج میں جبری بھرتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد بیساکھی کے میلے میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھی۔ حکومت کی جانب سے وہاں مارشل لا نافذ کر دیا تھا۔

جلیاں والا باغ میں ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے جنرل آر ای ایچ ڈائر کو بھیجا گیا تھا، جنھوں نے عوام کو متنبہ کیے بغیر گولی چلانے کا حکم دیا اور گولی ختم نہ ہونے تک سپاہی فائرنگ کرتے رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details