پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں مسلسلہ اضافہ کے خلاف کانگریس پارٹی نے احتجاج بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے 26 جون کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پارٹی کے ریاستی صدور کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔
اس ویڈیو کانفرنسنگ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر چین کے ساتھ ملک میں کشیدگی، کورونا وبائی مرض اور بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتیں کی وجہ سے ملک کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ ہونے والے واقعے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 20 فوجیوں کی یاد میں پارٹی نے 26 جون کو ملک بھر میں 'شہدا کو سلامی' کے پروگرام کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس نے ریاستی یونٹز کو ڈیزل اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف 26 جون کو ملک بھر کے تمام ضلعی صدر دفاتر میں دھرنا (دھرنا احتجاج) کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی بھی 26 جون کو دہلی میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کی توقع ہے۔
پروگرام کے مقام کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور یہ پارلیمنٹ کے اندر مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے عارضی طور پر منعقد ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی کانگریس نے جمعرات کو ایک اجلاس طلب کیا ہے۔
راہول گاندھی نے تمام ریاستی صدور سے کہا ہے کہ 'وہ تینوں امور پر حکومت کی ناکامی کو بہت مضبوطی کے ساتھ پیش کریں'۔