غلام نبی آزاد نے ایوان میں کورونا وبا پر بحث کے دوران حکومت پر الزام لگایا کہ، حکومت نے کووڈ-19 کو روکنے کا جو سنہرا موقع اور وقت تھا اسے گنوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے دسمبر 2019 میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دیتے ہوئے کہاتھا کہ کورونا کی سونامی آنے والی ہے۔ اس کے بعد پھر انہوں نے فروری میں حکومت کو وارننگ دی لیکن اس حکومت نے کسی پر توجہ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سینیٹائزر کا پروڈکشن بڑھا ہے اس لئے اس کی قیمتیں آدھی کی جانی چاہئے تاکہ غریب بھی آسانی سے اس کا استعمال کر سکے اور صابن کی قیمت بھی آدھی ہونی چاہئے۔