اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بی جے پی کے اقتدار میں صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے' - attack on journalist in bjp ruling states

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بی جے پی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

rahul gandhi
rahul gandhi

By

Published : Nov 13, 2020, 1:33 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز آسام کے صحافی پیراگ بھویاں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’بی جے پی رہنماؤں کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے آسام کے صحافی پیراگ بھویان کو مشکوک حالات میں قتل کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ آسام، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں سچی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے اور تماشہ کرنے والوں کو تحفظ مل رہا ہے۔''

کانگریس رہنما نے دو دن پہلے صحافیوں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے نے کہا کہ ’’اتر پردیش کے صحافی ونے تیواری کو بی جے پی کے غنڈوں نے بے دردی سے مارا پیٹا۔ اگر حقوق کا معاملہ چل نکلا ہے تو پھر یہ پوچھ لیا جائے کہ کچھ چنیدہ صحافیوں کے لئے حقوق یاد آئیں گے یا ونے تیواری جیسے متاثرین کے لئے بھی‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details