اردو

urdu

By

Published : Oct 5, 2020, 12:22 PM IST

Updated : Oct 6, 2020, 12:06 AM IST

ETV Bharat / bharat

نصیب پٹھان کے انتقال پر راہل گاندھی کا اظہار تعزیت

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے نصیب پٹھان کے پیغام کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں پٹھان نے اپنے پیغام میں اتر پردیش کی یوگی حکومت پر تنقید کی ہے۔

rahul gandhi
rahul gandhi

اتر پردیش کے کانگریس کے سینئر رہنما و قانون ساز کونسل کے سابق رکن نصیب پٹھان کے انتقال پر کارنگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے نصیب پٹھان کے پیغام کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں نصیب پٹھان نے اسپتال سے ریاست کی یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس رہنماؤں و کارکنان پر کئے گئے لاٹھی چارج کی مزمت کی تھی۔ ویڈیو میں نصیب پٹھان نے دلت لڑکی کے ساتھ ہوئی اجتماعی آبروریزی اور پھر میڈیا پر لگائی گئی پابندی، لڑکی کی لاش کو زبردستی جلائے جانے سمیت مختلف باتوں کا ذکر کیا ہے۔

نصیب پٹھان کا پیغام

نصیب پٹھان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہاتھرس معاملے سے نمٹنے میں یوپی حکومت پوری طرح ناکام ہوئی ہے اور پولیس اپوزیشن کے ساتھ جس طرح کی کاروائی کر رہی ہے، یہ حکومت کے زیادہ دنوں تک ٹکے رہنے کی علامت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں 30 تاریخ سے میدانتا ہسپتال میں داخل ہوں، ڈاکٹر نے مجھے فون پر بات کرنے سے منع کر رکھا ہے لیکن جو ریاست میں حالات ہیں مجھے اپنا پیغام دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بچی کے ساتھ ناانصافی ہوئی، وزیر اعلیٰ وہاں جانے سے کیوں روک رہے ہے، ڈی ایم کا بچی کے اہل خانہ کے ساتھ کیسا رویہ ہے۔ جمہوریت میں حزب اختلاف کی آواز دبانا خطرناک علامت ہے، یہ حکومت کے جانے کی علامت ہے۔

انہوں نے زراعتی اصلاحات کے متعلق بل کی منظوری پر بھی اپنے آخری پیغام میں بات کی۔

واضح ہو کہ نصیب پٹھان کا اتوار کے روز میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد 30 تاریخ کو اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ ان کی عمر تقریبا 65 سال تھی۔

Last Updated : Oct 6, 2020, 12:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details