کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے اقتصادی حالات پر بڑا اثر پڑ رہا ہے، اس معاملے کو لے کر راہل گاندھی مسلسل مرکزی حکومت کی نکتہ چینی کرتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے جمعہ کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتہ کے اضافے پر روک لگانا ایک غیر انسانی اور بے حسی سے بھرا ہوا فیصلہ ہے۔
مہنگائی بھتہ پر روک لگانا غیر انسانی فیصلہ
کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلیٹ ٹرین پروجیکٹ پر روک لگانے کے بجائے مہنگائی بھتہ پرحکومت کا روک لگانا ایک غیر انسانی قدم ہے۔
مہنگائی بھتہ پر روک لگانا ایک غیر انسانی قدم
راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'لاکھوں کروڑوں کی بلیٹ ٹرین منصوبوں اور 'مرکزی وسٹا سوندریہ منصوبوں' کو ختم کرنے کے بجائے کورونا وائرس بحران کے دوران عوام کی خدمت کررہے مرکزی ملازمین اور پیشنرز اور ملک کے جوانوں کے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) پر روک لگانا حکومت کا ایک بے حسی بھرا اور غیر انسانی فیصلہ ہے'۔
راہل گاندھی کے اس ٹویٹ کو پرینکا گاندھی واڈرا نے ری ٹویٹ بھی کیا۔