کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ویڈیو میں کہا ہے کہ 'ہندوستان کے بہادر شہیدوں کو میرا نمن۔ پورا ملک مل کر ایک ساتھ، ایک ہوکر، فوج کے ساتھ اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، مگر ایک بہت ضروری سوال اٹھا ہے'۔
چین نے ہماری زمین چھینی ہے: راہل - تین جگہ چین نے ہماری زمین چھینی
گانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی پر چین کے تعلق سے نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمارے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہندوستان کی ایک انچ بھی زمین کسی نے نہیں لی، کوئی ہندوستان کے اندر نہیں آیا۔ مگر سننے کو مل رہا ہے، لوگ کہہ رہے ہیں، سیٹیلائٹ فوٹوگرافی میں دکھائی دے رہا ہے، لداخ کے عوام کہہ رہے ہیں، آرمی کے ریٹائرڈ جنرل کہہ رہے ہیں کہ چین نے ہماری زمین چھینی، ایک جگہ نہیں بلکہ تین جگہ چین نے ہماری زمین چھینی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم جی، آپ کو سچ بولنا ہی پڑے گا، ملک کو بتانا پڑے گا، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کہیں گے کہ زمین نہیں گئی اور سچ مچ میں زمین گئی ہے، تو چین کا فائدہ ہوگا۔ ہمیں مل کر ان سے لڑنا ہے، ان کو اٹھا کر واپس بھینکنا ہے، نکالنا ہے، تو آپ کو سچ بولنا ہی پڑے گا۔ بنا گھبرائے، بنا ڈرے، آپ بولیے کہ ہاں، چین نے زمین چھین لی ہے اور ہم کاروائی کرنے جا رہے ہیں، پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے، اور آخری سوال، ہمارے جو بھی جوان شہید ہوئے ہیں، ان کو بنا ہتھیار کس نے بھیجا اور کیوں بھیجا؟