مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کر رفائل جنگی طیارے کا استقبال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ' رفائل طیارے امبالا میں بحفاظت لینڈنگ کرچکے ہیں۔ بھارت میں جنگی طیارہ کا آنا ہمارے فوجی تاریخ میں ایک نیا دور کی شروعات ہے، یہ ملٹری طیارے بھارتی فضائیہ کی قابلیت میں انقلابی تبدیلی لائیں گی'۔
ہندوستانی فضائیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے بدھ کو پانچ رفائل جنگی طیارہ بھارت پہنچ گیا ہے۔
فرانس کی جنگی طیارہ ساز کمپنی دساں کے ساتھ نریندر مودی حکومت نے 36 رفائل جنگی طیارہ خریدنے کے لئے 59 ہزارکروڑ روپے کا سودا کیا تھا اور پہلی کھیپ کے طور پر پانچ طیارہ آج یہاں پہنچ گیا ہے۔ دوسری کھیپ میں پانچ اور رفائل اگلے کچھ مہینوں میں آجائیں گے۔ امید ہے کہ 2022 تک سبھی 36 رفائل بھارت کو مل جائیں گے۔ ان طیارہ کو فضائیہ کے گولڈن ایرو 17 اسکوارڈن میں شامل کیا جائے گا۔
فرانس نے گزشتہ برس اکتوبر میں پہلا رفائل طیارہ بھارت کے حوالے کیا تھا اور اس تقریب میں شامل ہونےکے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ وہاں گئے تھے۔
رفائل کی پہلی کھیپ کو فرانس سے ہندوستان لانے کی قیادت گروپ کیپٹن ہرکریت سنگھ نے کی ہے۔ رفائل جنگی طیارہ اس وقت دنیا میں سب سے جدیدترین جنگی طیارہ مانا جاتا ہے۔ گلوان میں بھارتی فوجیوں اور چینی فوجیوں کے تصادم کے بعد پڑوسی ملک کے ساتھ رشتوں کے پیش نظر ان طیارہ کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے۔