رفائل معاملے کو لے کر مرکزی حکومت نے بدھ کے روز ایک نیا معاملہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ حساس دستاویز کو کورٹ کے سامنے قوم کو گمراہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے اور یہ قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
مرکزی حکومت نے مزید کہا ہے کہ رفائل معاملے سے متعلق حساس دستاویز کا غیر قانونی طریقے سے کورٹ کے سامنے پیش کرنے سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا۔
وزارت دفاع نے بیان دیا ہے کہ نظر ثانی کی عرضیوں میں موجود حساس دستاویز کو ہٹایا جائےاور منظر عام پر آنے سے روکا جائے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت پر یہ لازمی ہے کہ وہ رفائل معاملے میں گمشدہ ہوئے دستاویز کی تحقیقات کرے۔
اُن کے مطابق عرضی گزار غیر قانونی طور پر حساس دستاویز کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے رفائل معاملے سے متعلق حساس دستاویز منظر عام پر آئے تھے۔جس کے خلاف حکومت کی طرف سےمعاملہ درج کیا گیا۔