اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'رفائل دستاویزات کو سامنے لانا قومی سلامتی کے لیے خطرہ' - سپریم کورٹ

رفائل ڈیل کو لے کر داخل نظر ثانی درخواستوں پر مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں جوابی حلف نامہ داخل کر دیا ہے۔

رفائل ڈیل

By

Published : May 4, 2019, 2:43 PM IST

Updated : May 4, 2019, 3:04 PM IST

حلف نامے میں مرکزی حکومت نے کہا کہ سیکورٹی سے متعلق خفیہ دستاویزات کو عام کرنے سے ملک کی سالمیت خطرہ میں پڑ سکتی ہے۔

اس حلف نامے میں بی جے پی حکومت نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے رفائل سودے پر نظر ثانی کی درخواستوں دے کر رفائل معاہدے کو التوا میں ڈالنے کی کو شش کی گئی ہے۔

مرکزی حکومت نے کا کہنا ہے کہ مہر بند حلف نامہ میں حکومت نے کوئی غلط معلومات سپریم کورٹ کو نہیں دی ہے۔

سی اے جی نے رفائل کی قیمت سے متعلق معلومات کی جانچ پڑتال کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پہلے کے معاہد ے سے 2.86 فیصد کم ہے۔

مرکزی حکومت نے کہا کہ رفائل سے متعلق عدالت جو بھی معلومات طلب کرے گی اسے فراہم کی جائے گی۔

مرکزی حکومت نے مزید کہا کہ رفائل سودے پر نظر ثانی کی درخواستوں کی کوئی بنیاد نہیں ہے اس تعلق سے ساری عرضیاں مسترد کی جانی چاہیے۔

دسمبر کے اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں قیمتوں کا تعین کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔
اس معاملے کی اگلی شنوائی 6 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ عرضیاں یشونت سنہا، ارون شوری اور پرشانت بھوشن کے علاوہ منوہر لال شرما، ونیت دھانڈا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے داخل کی ہیں۔

Last Updated : May 4, 2019, 3:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details