اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بحران کے وقت آر اے ایف امید کی پہلی کرن: نائیڈو

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے 'ریپڈ ایکشن فورس' کے یوم تاسیس کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار اسے امید کرن سے تعبیر کیا ہے۔

بحران کے وقت آر اے ایف امید کی پہلی کرن
بحران کے وقت آر اے ایف امید کی پہلی کرن

By

Published : Oct 7, 2020, 1:54 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے 'ریپڈ ایکشن فورس' (آر اے ایف) کے یوم تاسیس کے موقع پر بدھ کے روز نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آر اے ایف کو بحران کے وقت شہریوں کے لیے پہلی کرن قرار دیا۔

ریپڈ ایکشن فورس کی 28 ویں سالگرہ

مسٹر نائیڈو نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آر اے ایف ایک سرشار اور ہمت و حوصلہ سے لبریز فورس ہے۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے 'ریپڈ ایکشن فورس' کے یوم تاسیس کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار اسے امید کرن سے تعبیر کیا ہے

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا امن و امان کی ہنگامی صورتحال میں یہ فورس لوگوں کے لیے امید کی پہلی کرن کی حیثیت رکھتی ہے۔

مسٹر نائیڈو نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آر اے ایف ایک سرشار اور ہمت و حوصلہ سے لبریز فورس ہے

نائب صدر نے کہا 'ریپڈ ایکشن فورس کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر میں فورس کے بہادر اور سرشار افسران، جوانوں، ان کے اہل خانہ اور فورس کے سابق اراکین کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں'۔

بحران کے وقت آر اے ایف امید کی پہلی کرن

انہوں نے کہا کہ 'قدرتی آفات یا امن و امان کے ہنگامی حالات میں آپ ہی شہریوں کے لیے امید کی پہلی کرن ہوتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details