براعظم افریقہ میں واقع مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ افریقی نژاد باشندوں کے خلاف نسل پرستانہ رویوں اور پولیس کی ظالمانہ کارروائیوں پر بحث کی جائے۔
اقوام متحدہ میں مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے سفیر نے اس سلسلے میں کونسل کو ایک خط پیش کیا ہے جو 54 افریقی ممالک کی جانب سے لکھا گیا ہے۔
اس خط میں رنگ اور نسل کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، پولیس کی ظالمانہ کارروائیوں اور نا انصافیوں کی مخالفت میں آواز اٹھانے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال جیسے مسائل پر فوری بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔