اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قرآن فہمی کا شوق پیدا کرنے والا ادارہ - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم براراہ قرآن انسٹی ٹیوٹ قرآن فہمی کا شوق پیدا کرنے کے لیے ہندی اور انگریزی زبان میں قرآن کی درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

براراہ قرآن انسٹیٹیوٹ

By

Published : Feb 28, 2019, 4:25 PM IST

قران مجید آخری آسمانی کتاب ہے۔ جو اللہ نے سارے انسانوں کی ہدایت کے لئے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی۔ قرآن عربی میں ہے۔
براراہ قرآن انسٹیٹیوٹ

براراہ قرآن انسٹیٹیوٹ کے نام سے قائم ہے اس انسٹیٹیوٹ میں عربی الگ ہی انداز میں سکھائی جا تی ہے۔

اس کے ذریعہ اسکول اور کالجوں سے وابستہ طلباء و طالبات کو صرف چھ مہینے کا کورس کرایا جا رتاہے۔

اس انسٹیٹیوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں عربی گرامر ہندی زبان کے ذریعہ سکھائی جاتی ہے جو اردو سے نابلد ہیں انہیں تفہیم قرآں میں آسانی ہوتی ہے۔
چھہ مہینے کی مدت والے اس کورس کے ذریعہ طلبہ کو قرآن مجید میں مختلف مقامات پر استعمال ہونے والے الفاظ رموز و اوقاف، نحو وصرف ضروری معلومات کے ساتھ ساتھ الفاظ کی ادائیگی اور اس کے تلفظ کی مشقیں بھی کرتے ہیں۔
براراہ قرآن انسٹیٹیوٹ کے مدیر اعلی فیروز رضا خان کے مطابق اس ادارے کا مقصد ہندی اور انگریزی میڈیم کے طلبہ کو قرآن کی زبان سے روشناس کرانے کے ساتھ قرآن کے پیغام پیغام کو عام کرنے کی فکر پیدا کرنا ہے۔

براراہ انسٹیٹیوٹ نہ صرف مقامی طلباء و طالبات کے درمیان براہ راست خدمات انجام دے رہا ہے بلکہ آن لائن کلاسوں کا بھی اہتمام بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details