ان کی غیرموجودگی میں جنوبی افریقہ کے بلے باز تیمبا باووما کپتانی کریں گے جبکہ ٹیم میں ان کی جگہ وکٹ کیپر ریان رکلینٹن کو شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے ٹویٹرپر بتایا کہ کائٹس کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نجی وجوہات کے سبب ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں۔
نئے فارمیٹ کے تحت جنوبی افریقہ کے 24 سرفہرست کھلاڑی تین ٹیموں میں شامل ہوں گے۔ یہ تین ٹیمیں ایگلس، کنگ فیشرس اور کائٹس ہیں، میچ میں اٹھارہ، اٹھارہ اوور کے دو ہاف ہوں گے، ہر ٹیم کو 12 اوور ملیں گے جو چھ ۔چھ اورر میں تقسیم ہوں گے۔ یہ چھ۔چھ اوور الگ الگ ٹیمیں کریں گی۔